عصمت ریزی کی کوشش۔مزاحمت پر خاتون پر ایسڈ حملہ

عصمت ریزی کی کوشش پر مزاحمت پر خاتون پر ایسڈ حملہ کردیا گیا۔یہ واقعہ ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔پولیس نے مہیش نامی اس نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ملزم ،خاتون کے گھرمیں تنہاہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے داخل ہوا اور اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی تاہم جب خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی تو اس نے خاتون پر ایسڈ حملہ کردیا ۔اس خاتون کی چیخوں کی آوازیں سن کر پڑوسی گھر سے باہر آئے جنہوں نے حملہ آور کو پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے اس کو ریمانڈ کردیا۔متاثرہ نے قبل ازیں پولیس سے اس نوجوان کے خلاف شکایت کی تھی ۔

جواب چھوڑیں