مہمان ٹیم کو 3 دن میں شکست دینے کی توقع نہیں تھی: کوہلی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ میں اتوار کو 10 وکٹ سے ملی جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولر امیش یادو اور بلے بازوں کو دیاہے۔ ویراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہاکہ ہمیں امید نہیں تھی کہ یہ میچ صرف 3 دن میں ہی ختم ہو جائے گا۔ ہم مشکل حالات میں بہتر کھیلے۔ ہندوستانی کپتان نے پرتھوی شا، ہنوما ویہاری اور رشب پنت کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ تینوں نوجوانوں نے موقع کا پورا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ ہنوما ویہاری نے انگلینڈ میں اچھا مظاہرہ کیا جبکہ رشبھ پنت اور شا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاہے۔ پرتھوی نے میان آف دی سیریز کا ایوارڈ جیت لیاہے۔

جواب چھوڑیں