ٹرینوں میں بھی بلیک باکسس

 ہندوستانی ٹرینوں میں عنقریب وائس ریکارڈس یا بلیک باکسس نصب ہوں گے تاکہ تحقیقاتی عہدیداروں کو حادثات کی وجہ معلوم کرنے اور عملہ کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے۔ مسافرین کی سیفٹی ذہن میں رکھتے ہوئے انڈین ریلویز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکو موٹیوزمیں لوکو کیاب وائس ریکارڈنگ (ایل سی وی آر) آلات نصب کئے جائیں۔ یہ سسٹم ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔ ویڈیو/ وائس ریکارڈنگ سسٹم سے تحقیقاتی عہدیداروں کو یہ پتہ چلانے میں مدد ملے گی کہ حادثہ کن حالات میں ہوا۔ تکنیکی خرابیوں اور انسانی غلطی کا بھی پتہ چل سکے گا۔ بلیک باکس کا استعمال فی الحال طیاروں میں ہوتا ہے۔ یہ 2 علیحدہ حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک حصہ فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ کہلاتا ہے اور دوسرا کاک پٹ وائس ریکارڈر۔ عام طورپر اسے طیارہ کی دُم میں رکھا جاتا ہے جہاں امکان غالب رہتا ہے کہ وہ ہر حال میں محفوظ رہے گا۔

جواب چھوڑیں