ڈنمارک اوپن بیاڈمنٹن کا آج سے آغاز

ڈنمارک اوپن بیاڈمنٹن ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز ہوگا۔ اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور سابق عالمی نمبر ایک سائنا نہوال ایونٹ میں ہندوستانی چیالنج کی قیادت کریں گی۔ ایونٹ کیلئے سندھو کو تھرڈ سیڈ جبکہ سائنا نہوال کو غیرسیڈڈ قرار دیاگیاہے۔ پی وی سندھو کا ٹورنامنٹ کے افتتاحی رائونڈ میں امریکہ کی بیون ژانگ سے مقابلہ ہوگا جبکہ سائنا نہوال‘ ہانگ کانگ کی چیونگ گان سے مدمقابل ہوںگی۔ دوسری جانب مینس سنگلز ایونٹ میں عالمی نمبر 6 کڈمبی سریکانت ہندوستان کے اہم کھلاڑی ہوںگے جنہیں ٹورنامنٹ کیلئے ساتویں سیڈ قرار دیاگیاہے۔ سریکانت اپنی مہم کا آغاز ڈنمارک کے ہنس۔ کرسٹین کے خلاف کریںگے۔ ہندوستان کے ایک اور مینس کھلاڑی بی سائی پرانیت پہلے رائونڈ میں چین کے ہوانگ سے مقابلہ کریں گے۔ سمیر ورما کا پہلے رائونڈ میں چین کے تھرڈ سیڈ شی یواج سے مقابلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں ایچ ایس پرانوئے اور پی کشیپ بھی شامل ہیں۔ مینس ڈبلز میں مانو اتری اور بی سومیت ریڈی ہندوستان کی نمائندگی کریںگے۔ ویمنس ڈبلز مقابلوں میں اشونی پونپا اور ستویک ریڈی ہندوستانی چیالنج پیش کریںگی۔

جواب چھوڑیں