اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ، ایک فلسطینی ہلاک

اسرائیل علاقے پر راکٹ لانچر سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی گروپ پر آج اسرائیلی فضائیہ نے ہوائی حملہ کیا۔اسرائیل دفاعی دستوں کی پریس سروس کے حوالے سے روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے بتایا کہ حملہ کے فوراً بعد ریڈ سائرن بجا دیا گیا اور جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں چھپے جنگجوؤں پر فائرنگ کی۔اس سے پہلے غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب سے دو راکٹ داغے گئے۔انمیں سے ایک جنوبی اسرائیل کے بیئر شیوا میں واقع ایک گھرمیں گرا جبکہ دوسرا راکٹ بحیرہ روم میں گرا۔اس واقعہ میں کسے کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اْس کے جنگی طیاروں نے فلسطینی علاقہ غزہ میں مختلف بیس اہداف پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں ایک فلسطینی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ اسرائیلی حملے اْس فلسطینی راکٹ کے داغے جانے کے جواب میں کیے گئے، جو جنوبی اسرائیل میں ایک مکان کو لگا تھا۔ اس راکٹ حملے کے بعد تین افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ان افراد کو کس نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں