جلد بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہوں:گرووَر

 قلمکار، نغمہ نگار ورون گروور نے گمنان عورت کی جانب سے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے جواب میں ٹوئٹر پر کھلا خط لکھتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی فوری ضرورت ہے کیوںکہ وہ یہ باب بند کرنا چاہتے ہیں۔ گروور جو می ٹو تحریک کے پُرزور حامی رہے ہیں، نے کہا کہ میرے خلاف الزام سے نہ صرف میری ذہنی صحت اور پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ سماجی موقف اختیار کرنے کی صلاحیت پر بھی اثر پڑا ہے۔ گروور نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ ’’انقلاب خوبصورت ہوتے ہیں۔ یہ طاقتور، ضروری ہیں اور می ٹو جیسی تحریکیں ناگزیر ہیں۔ اور انقلابات میں اکثر کچھ نقصان بھی ہوتا ہے۔‘‘

جواب چھوڑیں