دونوںشہروں میں موسلادھار بارش ‘ عام زندگی معطل

دونوں شہر حیدرآباداورسکندرآباد میں چہارشنبہ کوسہ پہر زبردست بارش ہوئی ‘ آج صبح ہی سے شہر میں مطلع ابرالودتھا اور شام ہوتے ہوئے موسلادھاربارش کاسلسلہ شروع ہوگیا جوتقریباً دیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پرانے شہر کے بیشتر علاقہ چندرائن گٹہ ‘فلک نماء ‘ انجن باولی ‘شاہ علی بنڈہ‘چارمینار‘یاقوت پورہ ‘حافظ بابانگر ‘ ملک پیٹ ‘بہادرپورہ کے علاوہ نام پلی ‘وجئے نگرکالونی ‘ٹولی چوکی ‘گچی باولی ‘کوکٹ پلی ‘ پنجہ گٹہ ‘ بنجارہ ہلز ‘جوبلی ہلز ‘لنگم پلی ‘ حمایت نگر ‘ رام نگر ‘ بیگم پیٹ میں تیزبارش ہوئی ‘سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔ ٹریفک پولیس ‘ جی ایچ ایم سی اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے عملہ ٹریفک کوبحال کرنے میں مصروف دیکھاگیا۔ دوسری طرف زبردست بارش کی وجہ سے شیخ پیٹ میں ایک ریڈی مکس پلانٹ منہدم ہوگیا۔ 5مزدورملبہ میں دب گئے جنہیں مقامی افراد ملبہ سے باہرنکالنے میں کامیاب رہے اوران مزدوروں کو دواخانہ منتقل کردیا۔

جواب چھوڑیں