روس کے کالج میں دھماکہ‘13ہلاک

 روسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کریمیا کے ووکیشنل کالج میں چہارشنبہ کے دن ایک دھماکو آلہ پھٹ پڑنے سے کم ازکم 13افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔ روسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ ہوسکتا ہے۔ روسی میڈیا نے نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں بعض افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن عہدیداروں نے ان اطلاعات کی توثیق نہیں کی۔ روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے بتایاکہ مشرقی کریمیا کے شہر کرچ کے کالج میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ نامعلوم آلہ سے کیاگیا۔ ایمرجنسی عہدیداروں نے ابتداء میں کہاتھا کہ یہ ایک گیس دھماکہ ہے۔ روسی نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ سرجئی میلیکوف نے کہا کہ دھماکو آلہ مقامی طور پر تیارکردہ ہے۔ کمیٹی کے ترجمان نے بتایاکہ 13افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔
دھماکہ کی زد میں آنے والے زیادہ تر طلبہ ہیں۔

جواب چھوڑیں