روہنگیا نسل کشی کی رپورٹ کو زیر بحث لانے اقوام متحدہ کونسل کے 9ارکان کامطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے نو اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی فوج کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر مبنی رپورٹ کو زیر بحث لایا جائے۔ ان اراکین میں برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے علاوہ چھ دیگر ممالک شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے روہنگیا مسلم اقلیت پر میانمار کی فوج کے مظالم کی تفتیش مکمل کر کے ایک رپورٹ رواں برس اگست میں جاری کی تھی۔ سفارتکاروں کے مطابق یہ قرارداد روس اور چین ویٹو کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب میانمار نے اس کی تردید کر رکھی ہے کہ روہنگیا اقلیت کے خلاف اْس کی فوج نے نسل کشی یا دیگر مظالم کا ارتکاب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں