ست لوک آشرم کے بابا رام پال کو دوسرے کیس میں عمر قید

مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے دن ست لوک آشرم کے سربراہ رام پال اور دیگر 13 کو قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ۔ ایڈیشنل ضلع سیشن جج ڈی آر چلیا نے رام پال کے بشمول 14 خاطیوں کو سزا سنائی ۔ نومبر 2014ء میں آشرم میں ایک عورت کی موت واقع ہوئی تھی۔ 19 نومبر 2014ء کو تمام 14 کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش کا معاملہ درج ہوا تھا۔ منگل کے دن انہیں ایک اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ عدالت نے ان پر فی کس ایک لاکھ روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں