سرفراز کی جارحانہ بلے بازی نے پاکستان کے موقف کومضبوط کیا

آسٹریلیاکے خلاف دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن سرفراز احمد کے جارحانہ 94 رن سے پاکستان کوبہتر موقف حاصل کرنے میں مدد ملی جو57 رن پر5 وکٹس کھوچکاتھا۔سرفراز احمد کے جوابی حملہ میں پاکستان جولنچ سے پہلے مشکل میں گھراہواتھا، آسٹریلیائی گیندبازوں کوپریشان کردیا اورٹیم کے کمزورموقف کومضبوط بنادیا۔فخرزماں( 94 ) کے ساتھ147 رن کی پارٹنرشپ سے پاکستان کو292 رن بنانے میں مدد ملی اورآسٹریلیا آج کاکھیل ختم ہونے تک20 رن پر2 وکٹس کھوچکاتھا۔سرفراز احمد نے کہاکہ جب کبھی ٹیم کو ضرورت پیش آئے رن بنائے جائیںاس سے ذہنی اورجسمانی طورپر سکون حاصل ہوتاہے۔ اورکہاکہ وہ ہمیشہ ہی اس طرح کھیلتے ہیں۔سرفراز نے مزید کہاکہ جب ہماری ٹیم کا اسکور5وکٹس کھوکر57 تھا انہوںنے کوشش کی کہ مثبت انداز کی کرکٹ کھیلیں اور خود سے کہاکہ جارحانہ شاٹس لگائیں تاکہ وہ( آسٹریلیا) پسپاہوجائے ۔

جواب چھوڑیں