سری لنکا ٹیم میں اینجلومیتھیوز کی جگہ ڈاسن شناکاشامل

 اینجلومیتھیوس کی غیرحاضری کے سبب سری لنکا ایک روزہ انٹرنیشنل ٹیم میں پانچویں مقام پر نیاکھلاڑی ڈاسن شناکاشامل ہوگا اوروہ اس ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاناچاہتاہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میاچ میں پہلے15 اوور کے بعد بارش سے کھیل رکنے کے بعد شناکاپانچویں مقام پر بلے بازی کرتے ہوئے کرس ووگس کوکیاچ دے کر آوٹ ہونے تک صرف آٹھ رن بناسکا اورسری لنکا کو31 رن سے شکست ہوئی۔ شناکامیڈل آرڈر کادھماکہ خیز بلے باز سمجھاجاتاتھا لیکن بین الاقوامی سطح کی کرکٹ میں ابھی تک وہ مقام حاصل نہ کرسکا جس کا وہ مستحق ہے۔ تین ٹسٹ میں صرف29 رن 15ایک روزہ انٹرنیشنل (اوڈی آئی) میں220 رن اور25ٹوینٹی20 انٹرنیشنل مقابلوںمیں319 رن اسکورکرنے سے کسی کواندازہ نہیں کہ وہ مزید کیاکرسکتاہے۔ لیکن ایشیاکپ2018 اورانگلینڈ کے خلاف شناکانے اچھا موقف دکھیاہے۔ سری لنکا کرکٹT20 لیگ میں اس نے آخری تین مقابلوںمیں60,81 اور105 رن اسکور بناکر ناٹ رہا۔ اس کے ساتھ میتھیوس کی غیر حاضری سے شناکاکوایک موقع حاصل ہوگیا۔

جواب چھوڑیں