شیعہ اورسنی مل جل کررہیں:انجنی کمار

محسن انسانیت حضرت محمدصلعم کی شان میں گستاخانہ ریمارکس کے واقعہ کے ایک دن بعد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے آج شیعہ وسنی برادریوں کے افراد پر زوردیا کہ وہ آپس میں مل جل کر رہیں اور شہرکی پرامن فضاء کو برقرار رکھنے میںپولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پرانی حویلی کے دفتر ڈی سی پی میں شیعہ اورسنی فرقوں کے افراد کاایک اجلاس طلب کیاگیا۔ پولیس کمشنر انجنی کمارنے اس اجلاس میں دونوں فرقوں کے افراد پر زوردیا کہ وہ سابق کی طرح مل جل رہیں۔ کل کے واقعہ کے بعد پرانے شہرمیں حالات پرامن اورقابومیں ہیں۔ رین بازار پولیس اسٹیشن کے حدودمیں نامعلوم افراد نے ایک ہوٹل پرپتھراوکیاہے ۔ ہوٹل کے مالک مہدی حسین کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرلیاہے ۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدمصطفی صلعم کی شان میں گستاخانہ ریمارکس پر مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں عباس علی رضوی کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیاہے ۔ دوسری طرف یاقوت پورہ کے رہنے والے محمد ریاض الدین نے عباس علی رضوی کے خلاف تحریری طورپر شکایت درج کرائی تھی۔ اسی طرح میرچوک رین بازاراوردبیرپورہ میں پولیس نے تحریری طورپر شکایتوں پرمقدمات درج کئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون سیدرفیق کے بموجب ان واقعات کے مدنظرمیرچوک پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس کے طاقتور دستوں کوتعینات کردیاگیا ہے ۔ پولیس پٹرولنگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرانے شہر کے تین پولیس اسٹیشنوں کے حدودمیں طلائی گردی بڑھادی گئی ہے اور حالات پرامن اورقابومیں ہیں۔ اس میٹنگ میں ڈی سی پی ساوتھ زون عنبرکشور جھا اورسید رفیق ایڈیشنل ڈی سی پی اور دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔

جواب چھوڑیں