عظیم اسپنر انیل کمبلے 48 سال کے ہوئے

ہندوستان کے سابق کوچ اور عظیم اسپنر انل کمبلے چہارشنبہ کے روز 48 سال کے ہو گئے ۔شائقین، کرکٹروں اوربہی خواہوں نے کمبلے کو ٹوئٹر پر انہیںمبارکباد پیش کی۔ کمبلے نے بھی سوشل میڈیا پر آج اپنی پرانی تصاویر پوسٹ کیں اور پر جذباتی اندازمیں جواب بھی تحریر کیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کمبلے کو جنم دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ ممتا نے “انل کمبلے کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات پیش کی ” ۔وہیں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے لکھا، ” ہندوستانی کرکٹروں میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور عظیم کرکٹر انیل کمبلے کو سالگرہ کی مبارک باد۔ خدا انہیں اچھی صحت دے ۔”ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے بھی کمبلے کو مبارک باد دی ہے ۔ انہوں نے لکھا، “میرے اچھے دوست اور چیمپئن انیل کمبلے کو سالگرہ کی مبارک باد۔” بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق ہندوستانی کوچ کے لیے اپنے پیغام میں لکھا، ” ہندوستان کے لئے چوٹی کے بین الاقوامی وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارک باد۔ 619 ٹیسٹ وکٹ، 337 ون ڈے وکٹ اور ایک ٹیسٹ اننگز میں تمام 10 وکٹ لینے والے واحد کھلاڑی۔ “ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے لکھا، “سابق کپتان انیل کمبلے کو سالگرہ کی مبارک باد۔” اس کے علاوہ سابق کرکٹر وریندر سہواگ، آکاش چوپڑا، ہربھجن سنگھ، وی وی ایس لکشمن، ونود کامبلی، منوج تیواری نے بھی سوشل میڈیا پر کمبلے کو مبارک بادپیش کی ہے ۔

جواب چھوڑیں