مجھے رقص کے لیے بہت زیادہ ریہرسل کرنی پڑی: امیتابھ

 میگااسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں ممتاز کوریوگرافر پربھودیوا نے ان کے کام کو بے حد مشکل بنادیا تھا جنہوں نے انہیں ’’وش ملے‘‘ نغمہ کے لیے ’’ناممکن‘‘ ڈانس اسٹیپس دیے۔ پربھودیوا جو اپنی منفرد کوریوگرافی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، نے اس نغمے میں امیتابھ بچن اور ان کے ساتھی اداکار عامر خان کو ہدایت دی۔ بچن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’پربھودیوا‘ حیرت انگیز شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کا رقص اور جس طرح سے وہ کرتے ہیں وہ حیرت انگیز ہے اور جب وہ آپ کو ان اسٹیپس پر نچواتے ہیں تو اسے کرنا ممکن ہوتا ہے۔ ہمیں کئی دور ریہرسیل کرنی پڑی۔ مجھے دیگر نغموں سے کہیں زیادہ اس کی مشق کرنی پڑی۔ ہم سب جدوجہد کررہے تھے اور خاص طور سے میں۔ پھر ہم نے کہا کہ ہم نغمہ بجاتے ہیں اور من مانی رقص کرتے ہیں لہٰذا ہم نے ایسا ہی کیا اور ہر کسی نے وہی کیا جو وہ کرنا چاہتا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ اسے فلمایا گیا یا نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو میں اسے ضرور دیکھنا پسند کروں گا کیوں کہ اس وقت ہم پاگل ہوگئے تھے۔‘‘ ٹھگس آف ہندوستان 8؍ نومبر کو ہندی، ٹامل اور تلگو میں ریلیز ہورہی ہے جس میںکٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ نے بھی اہم کردار ادا کیے۔

جواب چھوڑیں