مدھیہ پردیش میں تین بچے زندہ دفن ہوگئے

مدھیہ پردیش میں آج صبح تین بچے اس وقت زندہ دفن ہوگئے جب زمین کا وہ حصہ دھنس گیا جسے وہ کھود رہے تھے۔ دموہ کے سپرنٹندنٹ پولیس وویک اگروال نے بتایا کہ موضع بوترائی میں واقع قطعۂ اراضی پر پانچ بچے مٹی کھودنے کے کام میں مصروف تھے۔ ان کے منجملہ دو بچے مٹی اٹھا رہے ، جب کہ دیگر مٹی کھود رہے تھے کہ اچانک زمین کا وہ حصہ دھنس گیا جس کے نتیجہ میں تین بچے زمین میں دھنس گئے۔ دیگر دو بچوں نے فوری بعض دیہاتیوں کو چوکنا کیا ، جو جائے واقعہ پر پہنچے اور پھنسے ہوئے بچوں کو ملبہ سے نکالا ۔ تینوں بچوں کو جو آپس میں رشتہ کے بھائی ہیں اور جن کی عمریں 10 تا 15 سال کے درمیان ہیں ، قریبی پتھریا ٹاؤن میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے رجوع کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پتھریا پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

جواب چھوڑیں