می ٹو ‘ تحریک کی تائید جاری رکھوںگی : نندیتا داس

 اداکارہ و فلمساز نندیتا داس نے ان کے والد جتن داس کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے دوران کہا ہے کہ وہ ’’می ٹو‘‘ تحریک کی حمایت جاری رکھیںگی ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کے بارے میں تحقیقات بھی اہم ہیں تاکہ یہ تحریک کمزور نہ ہو ۔ فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میں نندیتا داس نے کہا کہ ’’می ٹو‘‘ تحریک کی پرزور حامی کے طور پر یہ بات دہرانا چاہوںگی کہ میں اس کی حمایت جاری رکھوں گی حالانکہ میرے والد کے خلاف پریشان کن الزامات عائد کیے گئے ہیں ، جن کی انہوں نے واضح طور پر تردید کردی ہے۔ میں نے شروع سے ہی کہا تھا کہ یہی وقت ہے کہ ہم سب کی بات سنیں ، تاکہ خواتین (اور مرد) اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرسکیں ، تاہم ساتھ ہی ساتھ الزامات کے درست ہونے کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے ، تاکہ یہ تحریک کمزور نہ پڑسکے ۔ مجھے دوستوں اور اجنبیوں کی تائید حاصل ہوئی ہے ، جو فکرمند ہیں اور میری دیانت داری پر بھروسہ کرتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ آخر کار جیت سچائی کی ہوگی۔ اس معاملہ میں مجھے بس اتنا ہی کہنا ہے ۔

جواب چھوڑیں