نیرومودی اور مہول چوکسی کے‘ 218کروڑ مالیت کے اثاثہ جات ضبط

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی) نے آج بتایاکہ اُس نے ہیروں کے مفرور تاجر نیرومودی اور اُس کے ماموں مہول چوکسی کے ‘ 218 کروڑ روپئے مالیت کے اثاثہ جات‘ جو اندرون وبیرون ملک تھے‘ ضبط کرلئے ہیں۔ مذکورہ دونوں افراد پر سرکاری زیر انتظام پنجاب نیشنل بینک( پی این بی کو) 13ہزار500کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کا الزام ہے اوریہ دونوں ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔ ای ڈی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ ’’ بیرون ملک‘ چوکسی کا ایک بنگلہ مالیتی 27کروڑ روپئے ‘ قرق کرلیا گیا ہے‘‘۔ ای ڈی نے جو اثاثہ جات قرق کئے ہیں اُن میں حیدرآباد میں واقع ایک جائیداد مالیتی 120 کروڑ روپئے‘ جو‘ اے پی جیمس اینڈ جیولری پارک کی تھی‘ شامل ہے۔ نیرومودی کے فائراسٹار گروپ کے جواہرات مالیتی 18.76کروڑ روپئے بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔ مصرحہ انٹلیجنس اطلاعات پر یہ قدم اُٹھایاگیا۔ ای ڈی نے ممبئی کے ٹرمپ ٹائور میں 1.70کروڑ روپئے مالیت کا ایک فلیٹ بھی قرق کرلیا۔ مذکورہ عہدیدار نے انکشاف کیا کہ نیرومودی کے ایک قریبی رفیق مہربھنسالی کا ‘ بیرون ملک ایک فلیٹ مالیتی 51کروڑ روپئے بھی قرق کرلیا گیا ہے۔ عبوری احکامات قرقی کے نفاذ کیلئے بیرونی دائرہ اختیار کے حامل حکام کو مکتوبات روانہ کردیئے گئے ہیں۔ پی این بی فراڈ کیس میں ای ڈی نے اب تک جملہ 4,488 کروڑ وں کے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔

جواب چھوڑیں