وادئ کشمیر میں 69 فیصد وارڈس میں کوئی پولنگ نہیں

 کشمیر میں حال میں مختتم شہری مجالس مقامی کے انتخابات میں رائے دہی کا تناسب نہایت کم رہا ۔ لگ بھگ 70 فیصد وارڈس میں پولنگ ہی نہیں ہوئی ، کیوںکہ وہاں یا تو کوئی امیدوار میدان میں تھا ہی نہیں یا بعض جگہ بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا تھا۔ جموں و کشمیر کے محکمۂ الیکشن کے اکٹھا کردہ اعداد و شمار کے بموجب وادی کے دس اضلاع کی 40 میونسپل کونسلوں کے 598 وارڈس کے منجملہ صرف 186 وارڈس میں پولنگ ہوئی ۔ مابقی 412 وارڈس میں جن کا تناسب 68.89 فیصد ہوتا ہے ، کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی ۔ حکومت نے انتخابی عملہ اور پولنگ اسٹیشنوں کے لیے وسیع سیکوریٹی انتظامات کیے تھے۔ اُس نے سیکورٹی وجوہات پر امیدواروں کے نام پوشیدہ رکھے تھے۔

جواب چھوڑیں