ڈنمارک اوپن :اشونی پونپا ۔سکی ریڈی دوسرے راونڈ میں

ہندوستان کی اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کی جوڑی نے ڈنمارک اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے امریکہ کی جوڑی ایریل لی اور سڈنی لی کو 21-7، 21-11 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔پونپا اور سکي نے چہارشنبہ کے روز یہ مقابلہ یکطرفہ انداز میں محض 20 منٹ میں جیت لیا۔ہندوستانی جوڑی نے دونوں گیموں میں مسلسل پوائنٹس جوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔اس سے پہلے کل دفاعی چمپئن اور ساتویں سیڈ یافتہ کدامبي سری کانت نے ڈنمارک کے ھینس کرسٹین کو 35 منٹ میں 21-16، 21-10 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ سابق عالمی اور اولمپک چیمپئن چین کے لن ڈین سے ہوگا۔دنیا میں چھٹی رینکنگ کے سری کانت کا 14 ویں رینکنگ کے سپر ڈین کے خلاف ایک۔تین کا کریئر ریکارڈ ہے ۔ سری کانت کاکا لن ڈین سے آخری بار مقابلہ ریو اولمپکس میں ہوا تھا جہاں ہندوستانی کھلاڑی کو تین گیموں میں شکست ہوئی تھی۔ ہندوستان کے سمیر ورما نے ایک بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے تیسری سیڈ چین کے شی یوکي کو 44 منٹ میں 21-17، 21-18 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا جہاں ان کے سامنے انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کا چیلنج ہوگا۔اس دوران مردوں کے ڈبلز میں منو اتری اور بی سمت ریڈی اور مکسڈ ڈبلز میں اشونی پونپا اور ساتوکسیراج رینکی ریڈي کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں