کرنول میںسڑک حادثہ ،6ہلاک

ایک المناک سڑک حادثہ میں چھ افراد بشمول 2 بچے اور ایک خاتون15دیگر زخمی ہوگئے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں الور منڈل کے موضع پیدا ہو تور میں ایک تیز رفتار لاری نے اسٹیشنری اشیاء لیجانے والی ایک گاڑی کو ٹکر دے دی ۔ پولیس نے بتایا کہ تین خاندانوں کے21 ارکان جو کرنول میں ون ٹاؤن علاقہ سے متعلق وہ اس مال بردار گاڑی میں ایلارتھی کی ایک درگاہ گئے تھے تاکہ اپنی مرادیں مانگ سکیں۔ اس گاڑی کو موضع پیدا ہوتور میں سڑک کنارے روکا گیا لیکن اسی دوران ایک تیز رفتار لاری نے اسٹیشنری کی اس گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں6 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ گاڑی کو ٹکر دینے کے بعد لاری تیزی سے آگے روانہ ہوگئی ۔ مہلوکین کی شیخ خواجہ ، فاطمہ ، شیخ حسین ، حنیف ، اسریٰ اور شیخ مالک کے طور پر شناخت کی گئی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر صدمہ کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کی فیملی کو 3لاکھ روپے معاوضہ کا اس صورت میں اعلان کیا ہے جبکہ ان کا چند نا بھیما اسکیم کے تحت احاطہ نہ ہوتا ہو ۔ انہوںنے مہلوک بچوں کے لئے2 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ ٹی جی وینکٹیش اور ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے سوگوار خاندانوں کو تسلی دی ۔ وہ زخمی افراد کو دیکھنے بھی گئے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے اتچھانا ئیڈ و اور قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حادثہ پر صدمہ ظاہر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں