یش راج فلمز نے اہم عہدیدار کو برطرف کردیا

 بالی ووڈ اسٹوڈیو یش راج فلمز (وائی آر ایف) نے منگل کو کہا کہ اس نے می ٹو الزامات کے درمیان اپنے ایک اہم عہدیدار کو خدمات سے برطرف کردیا۔ وائی آر ایف کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ بیان کے مطابق ’’یش راج فلمز ‘ برانڈ پارٹنرشپس اینڈ ٹیالنٹ مینجمنٹ اینڈ بزنس کے وائس پریسیڈینٹ اور وائی فلمز کے کرییٹیو ہیڈ آشیش پاٹل کو فور ی اثر کے ساتھ خدمات سے برطرف کرتا ہے۔‘‘ پاٹل اس وقت سوالات کے گھیرے میں آئے جب ایک اداکارہ بننے کی خواہشمند لڑکی نے ان پر جنسی استحصال کا الزا م عائد کیا۔ تاہم پاٹل نے گزشتہ ہفتہ اس الزام کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ یہ ’’غیردرست، بناوٹی، انتہائی توہین آمیز اور محرکات پر مبنی ہیں۔‘‘ پاٹل نے 10؍ اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’میں الزام عائد کرنے والی خاتون سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سامنے آئے اور تمام حقائق پیش کرے کیوں کہ میں کسی گمنام، انجان اور بے نام عورت کے لیے اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکتا۔میں سچائی کو باہر لانے اور خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے حکام کی طرف سے کسی بھی انکوائری میں مکمل طور پر تعاون کروں گا۔‘‘

جواب چھوڑیں