اس لائق تو ہوں کہ گاوسکر اور ہولڈنگ میری بات کررہے ہیں: تنقیدوں پر ہاردک پانڈیا کا ردعمل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہر فن مولا کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے اپنی تنقید پر کہا کہ وہ کم سے کم اس لائق تو ہیں کہ سنیل گاوسکر اور مائیکل ہولڈنگ جیسے عظیم کھلاڑی ان کی بات کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں ہی سابق کرکٹرس نے پانڈیا کے مظاہرہ پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر نہ دے پانے کے لیے پانڈیا پر گاوسکر برسے تھے۔ وہیں ہولڈنگ نے انہیں آل رائونڈر ماننے سے انکار کردیا تھا۔ وہ بولے تھے کہ پانڈیا کا تقابل سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو سے نہیں کیا جانا چاہیے۔ جب اس تعلق سے پانڈیا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’’نہیں سر، مجھے کیوں برا لگے گا؟ انہوں نے اتنا سارا کرکٹ کھیلا ہے۔ انہیں کہنے دیجئے۔ میں نے انہیں خوب سنا ہے اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ میں کم سے کم اتنا لائق تو ہوں کہ وہ مجھے پر بات کررہے ہیں۔ اگر میں اس لائق نہ ہوتا تو انہو ںنے میرے بارے میں کچھ کہا ہی نہ ہوتا۔ میں نے ان کی بات مثبت انداز میں لی ہے۔‘‘ جنوبی افریقہ کا دورہ ہو یا پھر انگلینڈ کے ساتھ سیریز پانڈیا ان دونوں ہی موقعوں پر اپنا بہترین دینے میں ناکام رہے۔ نہ تو وہ بولنگ میں کچھ خاص کر سکے او رنہ ہی بیاٹنگ میں۔ انگلینڈ بمقابلہ ہندوستان کے میاچ کے بعد ہوئے پروگرام میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے گاوسکر نے کہا تھا کہ ’’ؑآپ پانڈیا کو آل رائونڈر کہنا چاہتے ہیں۔ کون انہیں آل رائونڈر کہنا چاہتا ہے۔ شاید کوئی کہنا چاہتا ہو۔ لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا ہے۔‘‘ ای ایس پی این کرک انفو کو ہولڈنگ نے کہا تھا کہ پانڈیا کو آل رائونڈر کے طور پر کھلایا جارہا ہے تا کہ بولنگ میں بھی ان کی مدد لی جاسکے، مگر وہ اتنی اچھی بولنگ نہیں کرپارہے ہیں۔ جتنی انہیں کرنی چاہیے۔ بیاٹنگ میں بھی وہ زیادہ رن نہیں بنارہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ حال ہی میں پانڈیا نے 25ویں سالگرہ منائی تھی۔ انہو ںنے اس خاص موقع پر اپنے خاندان میں نئے مہمان کے طور پر بینٹلے نامی کتے کو شامل کیا۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اس سے محبت ظاہر کرتے ہوئے نظرآرہے تھے۔

جواب چھوڑیں