اظہر علی کے ’’عجیب‘‘ طریقے سے رن آئوٹ ہونے پر اظہار حیرت. سوشل میڈیا پر موضوع بحث

کرکٹ کے میدان پر کئی بار دلچسپ واقعات ہوجاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میاچ میں نظر آیا جب اظہر علی چوا لگنے کی غلط فہمی کی وجہ سے رن آئوٹ ہوگئے۔ پاکستان کے اس بیاٹسمین نے حالانکہ 64رن کی اننگز کھیلی۔دراصل اظہر نے پیٹر سیڈل کی گیند پر شا ٹ لگایا اور گیند کنارا لیتے ہوئے گلی کے پاس سے نکل گئی۔ حالانکہ گیند بائونڈری لائن سے ذرا پہلے رک گئی۔ میشل اسٹارک نے گیند کا پیچھا کیا اور اسے وکٹ کیپر ٹین پین کی جانب پھینکا۔ اظہر اس سے مطمئن تھے کیوں کہ انہیں لگا کہ گیند بائونڈی پار کرگئی۔ وہ دوسرے کنارے پر موجود اسد شفیق سے کچھ باتیں کررہے تھے کہ پین نے بغیر کوئی غلطی کیے وکٹ گرادیا۔ اظہر نے 141گیندوں کی اپنی اننگز میں 4چوکے لگائے۔ وہ اس ٹیسٹ میاچ کی پہلی اننگز میں 15رن بناسکے تھے۔ 33سالہ اظہار علی اس سے پہلے دبئی میں کھیلی گئی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میاچ میں کچھ خاص نہیں کرسکے تھے۔ انہو ںنے پہلی اننگز میں 18اور دوسری اننگز میں صرف4رن بنائے تھے۔ اظہر کے اس طریقے سے رن آئوٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر وہ موضوع بحث بن چکے ہیں۔ کرکٹر جان ہیسٹنگس نے اسے آسٹریلیا کو تحفہ قرار دیا۔ دیگر کچھ لوگوں نے بھی اس پر ٹوئٹ کیے۔

جواب چھوڑیں