اعظم خان کے خلاف  امر سنگھ کی ایف آئی آر

رکن راجیہ سبھا ا مرسنگھ نے اُن کی بیٹیوں پر تیزاب سے حملہ کرنے کی مبینہ طورپر دھمکی دینے پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد اُن کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایاگیا ۔ پولیس نے بتایاکہ یہ ایف آئی آر گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ امرسنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہا ’’ میں نے گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے کہ اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایاجائے کیونکہ وہ میری بیٹیوں پر تیزاب سے حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں‘‘۔ انہوںنے دعویٰ کیاکہ سماج وادی پارٹی لیڈر نے ایک ٹیلی ویژن چیانل کو انٹرویو کے دوران اُن کو اور اُن کی 17سالہ جڑواں بیٹیوں کو دھمکی دی ہے۔

جواب چھوڑیں