این ڈی تیواری ‘ چل بسے

 سابق چیف منسٹر اترپردیش نارائن دت تیواری(این ڈی تیواری) کا طویل علالت کے بعد آج یہاں ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں میکس سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا تھا اور آج 2:50 بجے دن وہ چل بسے۔ انہیں 26 اکتوبر کو ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ(آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔ وہ بخار اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آئی سی یو میں 24 گھنٹے ان کی حالت پر نظر رکھ رہی تھی۔ بزرگ قائد نے کئی کانگریس حکومتوں میں مرکزی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ آندھراپردیش کے گورنر بھی رہے۔ انہوں نے چیف منسٹر اترکھنڈ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

جواب چھوڑیں