بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی سعودی شاہ اور ولیعہد سے ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کل ریا ض میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، ترقی کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔قبل ازیں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔خادم الحرمین الشریفین نے شیخ حسینہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر مہمان وزیراعظم کا سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیداروں ، شہزادوں اور فوجی سربراہوں سے تعارف کرایا گیا۔شاہ سلمان نے شیخ حسینہ کے وفد میں شامل بنگلہ دیشی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

جواب چھوڑیں