حساس ٹاون بھینسہ میں آج درگا دیوی کا وسرجن جلوس

حساس ٹاون بھینسہ میں جمعہ 19؍اکتوبر کو درگا دیوی کے وسرجن جلوس کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیںکل جمعہ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے وسیع تربندوبست کئے گئے ہیں ڈی ایس پی بی راجیش نے بتایا کہ اس حساس ٹاون میں پولیس کے طاقتور دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔جمعہ کو جلوس کے پرامن انصرام کیلئے پولیس کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کافی تعداد میں پولیس کو طلب کرکیا گیا ۔ٹاون کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ۔مذہبی مقامات پر نیم فوجی دستوں کے علاوہ پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ضلع ایس پی ششی دھر راجو کی نگرانی ایک 1؍ ایڈیشنل ایس پی ،3؍ڈی ایس پی،20؍سرکل انسپکٹرس ،32؍سب انسپکٹرس،60؍ اے ایس آئیز اور ہیڈکانسٹیبلس کے علاوہ300؍پولیس کانسٹیبل، 150؍ہوم گارڈز کیمرہ مین، وجرا موٹرگاڑی،بم اور ڈاگ اسکوڈ ،ڈراگن لائٹس کے علاوہ اسپیشل ٹیمیں جلوس کے ساتھ رہیں گے۔ سادہ لباس میںپولیس جوان چوراہوں اور حساس مقاما ت پر متعین رہیں گے تقریبا 60؍سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس پر نظررکھی جائے گئی حساس مقام پنجہ شاہ چوک پر پنجہ شاہ مسجد،محمد علی خان مسجد ،مولانا آزاد چوک پر مولاناآزاد کی تصویر ۔ٹیپوسلطان چوک پر ٹیپوسلطان کی تصویر کو بھی پردوںسے ڈھانک دیا گیا ہے ۔محکمہ پولیس کے اعلی عہدیدارکے مطابق کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس پوری طرح متحرک ہے اور شرپسندی کو سختی کے ساتھ کچل دیا جائے گا ۔ڈی ایس پی بی راجیش نے عوام سے اپیل کی کہ امن بنائے رکھتے ہوئے پولیس سے کا تعاون کریں ۔

جواب چھوڑیں