خواتین کمیشن کا ’’می ٹو‘‘کے لئے خصوصی ای میل

خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کی شکایتوں کے تعلق سے سوشل میڈیا پر جاری مہم ‘می ٹو’کے لئے قومی خواتین کمیشن نے ایک خصوصی ای میل ایڈریس ‘این سی ڈبلیوڈاٹ می ٹو ایٹ جی میل ڈاٹ کام ‘جاری کیاہے ۔کمیشن نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ کام کی جگہوں پر خواتین کے جنسی استحصال کو کمیشن سنجیدگی سے لیتاہے اور ایسے معاملوں کے تئیں ‘قطعی برداشت نہ کرنے ‘ کی پالیسی اختیار کرتاہے ۔کمیشن کام کی جگہوں پر سبھی خواتین کے تحفظ اوروقارکے لئے پرعزم ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران کام کی جگہوں پر خواتین کے جنسی استحصال کے واقعات کی شکایت ملنے پر کمیشن نے ایک خصوصی ای میل بنایاہے ۔اس پر کوئی بھی خاتون کام کی جگہ پر جنسی استحصال کی شکایت کرسکتی ہے ۔کمیشن ایسی شکایتوں پر ضرورکارروائی کرے گا اور متاثرہ کی مددکرے گا۔ایم جے اکبر کے ہتک عزت مقدمہ کی آج عدالت میں سماعت ہوئی اور 31 اکتوبر کو مزید سماعت مقرر کی گئی۔

جواب چھوڑیں