راہول کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول میں تبدیلی

صدرکانگریس راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول میں پھرایک بار تبدیلی عمل میں لائی گئی ۔ کانگریس ذرائع کے بموجب راہول گاندھی 20اکتوبر کو نئی دہلی سے نانڈیڑھ پہنچیںگے ۔ نانڈیڑھ سے 12:30 بجے دن ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھینسہ پہنچیںگے جہاں جلسہ عام سے خطاب کے بعد 1:30 بجے کاماریڈی روانہ ہوں گے ۔ کاماریڈی میں 2:30بجے تا3:30 بجے تک جلسہ عام سے خطاب کے بعد ذریعہ ہیلی کاپٹربیگم پیٹ پہنچیں گے ۔ جہاں سے ذریعہ کار وہ چارمینار پہنچیں گے ۔ جہاں 5تا6بجے شام راجیوگاندھی سدبھاوناتقریب میں شرکت کریں گے اور پارٹی پرچم لہرائیںگے ۔ بعدازاںسابق گورنروچیف منسٹر کے روشیا کو سدبھاوناایوارڈ عطا کریںگے۔ جلسہ سے خطاب کے بعدوہ بذریعہ کارشمس آباد ایرپورٹ روانہ ہوں جہاں 8بجے رات وہ دہلی واپس ہوںگے۔اس دوران ایس پی جی عہدیداروں نے ساوتھ زون پولیس کے ہمراہ آج بھی چارمینار پہنچ کر سدبھاونا پروگرام کے مقام کامعائنہ کیا۔ سدبھاونا کمیٹی کی جانب سے 20اکتوبرکو منعقدشدنی تقاریب کے انتظامات کی تیاریوں کاآغاز کردیاگیا ہے ۔ راہول گاندھی کے دورہ میں تبدیلی کی وجہ سے ساوتھ زون پولیس سیکوریٹی انتظامات کا از سر نوجائزہ لے رہی ہیں۔کیونکہ یہ پروگرام 20اکتوبرکو11بجے دن منعقد ہونے والا تھا ۔ شیڈول میںبتدیلی کے بعد سدبھاوناایوارڈ کی تقریب شام 5بجے منعقد ہوگی۔ اس دوران بیگم پیٹ تاچارمینار اور چارمینار سے شمس آباد ایرپورٹ روڈپر پولیس کوٹریفک تحدیدات عائد کرنی پڑیںگی۔ اس دوران پراناشہر کے کانگریس قائد محمدغوث سابق کارپوریٹر نے راہول گاندھی کی آمدپر بڑے پیمانہ پر استقبال کرنے تیاریوں کاآغاز کردیا۔

جواب چھوڑیں