سعودی عرب کو بچانے کی کوشش نہیں کی جا رہی ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جمال خشوگی کے مبینہ قتل کے معاملہ میں اتحادی ملک سعودی عرب کو غیر ضروری طور پر بچانے کی کوششیں نہیں کی جا رہیں اورجلد ہی سچ سامنے آ جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر نے اس واقعہ میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کو چھپانے کو مبینہ امریکی کوششوں کی بھی تردید کی۔ انہوں نے یہ کہا کہ اس معاملہ میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب اور ترکی کے دورہ کی مکمل رپورٹ آج ملاقات کے دوران پیش کریں گے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس معاملہ کی حقیقت اسی ہفتہ کے آخر تک سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔

جواب چھوڑیں