وراٹ کوہلی سچن کو پیچھے چھوڑسکتے ہیں ۔کم میاچس میں 10ہزار رن مکمل کرنے کا موقع

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی جلد ہی ایک اور خاص فہرست میں اپنا نام شامل کراسکتے ہیں۔29سالہ کپتان کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں 10ہزار مکمل کرنے والے پانچویں ہندوستانی بیاٹسمن بن سکتے ہیں۔ کوہلی 21؍ اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی پانچ میاچوں کی ون ڈے سیریز میں یہ مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ سیریز کا پہلا میاچ گوہاٹی کے بارسپرا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کوہلی کے نام ابھی تک 211ون ڈے انٹرنیشنل میاچوں میں 9779 رن ہیں۔ وہ 10ہزار رن سے صرف 221رن دور ہیں۔ کوہلی کے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے مانا جارہا ہے کہ وہ اسی سیریز میں 10ہزاررن بناسکتے ہیں۔ ابھی تک سچن تنڈولکر، سورو گنگولی، راہول ڈریویڈ اور مہندر سنگھ دھونی وہ ہندوستانی بیاٹسمن ہیں جو ون ڈے انٹرنیشنل میں 10ہزار رن مکمل کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں