پولیس اسٹیشن میں بیوی، ساس اور رشتہ دار پرشوہر کا حملہ

 بیگم پیٹ ویمنس پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے اپنی بیوی ، ساس اور ایک رشتہ دار پر تیزدھار درانتی سے حملہ کردیا ۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس اسٹیشن میں سنسنی پھیل گئی ۔زخمی رشتہ داروں کو علاج کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا ۔بیگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے رحمن نامی شخص کے خلاف ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کو طلب کرتے ہوئے ایک مرتبہ اس کی کونسلنگ کی تھی تاہم آج اس شخص کی بیوی ،ساس ،ایک اور رشتہ دارکو کونسلنگ کے لئے طلب کیا گیا ۔کونسلنگ کے وقفہ کے دوران یہ شخص باہر گیا اور ناریل کاٹنے کیلئے استعمال کی جانے والی درانتی کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں واپس آیا اور ساس ، بیوی اور دوسرے رشتہ داروں پر پے درپے وار شروع کردیئے جس کے نتیجہ میں پولیس افسروں پر سکتہ طاری ہوگیا اور وہ اس اچانک اقدام سے حیرت زدہ ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حملہ آور کو فوری طورپر حراست میں لیتے ہوئے اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔پی ٹی آئی کے بموجب پولیس اسٹیشن کے قریب ایک35سالہ شخص کے مبینہ حملہ میں اس کی بیوی اور بیوی کے رشتہ دار جن کی تعداد4 بتائی گئی ہے زخمی ہوگئے ۔ یہ خواتین ، شکایت درج کرانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچی تھیں۔ حملہ آور، پینٹر بتایا گیا ہے اور اس کی بیوی، چند ماہ سے علیحدہ رہ رہی ہے ۔ جمعرات کی صبح وہ، بیوی جہاں کام کرتی ہے، وہاں گیا اور پیسہ دینے کیلئے بیوی کو ہراساں کرنے لگا ۔

جواب چھوڑیں