ڈنمارک اوپن: سائنا کی شاندار کامیابی ‘ کوارٹر فائنل میں داخل

 ہندوستانی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا ڈنمارک اوپن میں شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ انہوں نے جمعرات کو جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ورلڈ نمبر10سائنا نے ویمنس سنگلس کے پری کواٹر فانئل میں اپنی روایتی حریف یاماگوچی کو شکست دی۔ سائنا نے ورلڈ نمبر2 یاماگوچی کو صرف36منٹ کے اندر راست مقابلوں میں 21-15،21-17 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کوارٹر فائنل میں اب سائنا کا سامنا جمعہ کو جاپان کی سائنا کاواکامی اور ایک اور جاپانی کھلاڑی نوجومی اوکوہارا میں سے کسی ایک کھلاڑی سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں