ہیما مالنی نے 70 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈاداکارہ ہیما مالنی نے زندگی کی70 بہاریں دیکھ لیں۔بالی وڈ کی” بسنتی“ نے اپنی اداکاری اور رقص سے انڈسٹری میں منفرد پہچان بنائی وہ آج بھی اداکاری سے مقبولیت رکھتی ہیں۔1968 کی فلم سپنوں کے سوداگر سے بالی وڈمیں انہوں نے قدم رکھا اور بےشمار فلموں میں منفرد اداکاری کی۔ہیماکو ان کی اداکاری پر متعدد ایوارڈ بھی ملے۔ انہوں نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی۔

جواب چھوڑیں