یوگینڈا کی ایک40 سالہ خاتون کو44 بچے

افریقہ میں ایک40 سالہ خاتون تاحال 44 بچوں کو جنم دے چکی ہیں جن میں سے 38 بچے اب تک زندہ ہیں۔مریم نبٹانزی کا تعلق یوگینڈا کے ایک گاؤں کاممبری سے ہے۔ انہیں مقامی زبان میں نالونگو مزالا بانا بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے 4 بچوں کو جنم دینے والی جڑواں ماں۔ پہلی مرتبہ وہ 13 سال کی عمر میں ماں بنیں اور لگاتار 40 برس کی عمر تک ہر سال حاملہ رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے 6 مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دیا، 4 مرتبہ ان کے بطن سے ایک ساتھ تین تین بچوں نے دنیا میں آنکھ کھولی جبکہ تین مرتبہ انہوں نے بہ یک وقت چار بچوں کو جنم دیا۔ اس طرح بہت کم مرتبہ انہوں نے ایک وقت میں ایک بچے کو جنم دیا۔مریم اب اکیلی ماں کی حیثیت سے ان کی پرورش کررہی ہیں اور ان کے لیے سارے بچوں کو کھلانا اور پرورش کرنا بہت مشکل کام ہے۔ تاہم ان کی زندگی کی کہانی بہت عجیب وغریب اورافسوسناک بھی ہے۔مریم کی شادی اس وقت ایک 28 سالہ شخص سے ہوئی جب وہ خود 12 سال کی تھیں۔ پھر 13 برس کی عمر میں انہوں نے دو بچوں کو جنم دیا۔ دو سال بعد اس نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا اور اس کے دو برس بعد 4 بچے ایک ساتھ دنیا میں آئے۔ مریم کے والد کے بھی 45 بچے تھے جو کئی خواتین سے پیدا ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں