بارہمولہ میں دراندازی کی کوشش ناکام.3 عسکریت پسند ہلاک

 شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے جنگل میں تین عسکریت پسند جو غیرملکی بتائے جاتے ہیں اُس وقت ہلاک ہوئے جب چوکس فوجیوں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام کردی۔ دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے جمعہ کے دن یواین آئی کو بتایاکہ فوج کی سرچ پارٹی نے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو روکا جو بارہمولہ کے رام پور سیکٹر میں خطہ قبضہ پار کرکے ہندوستان کی جانب آگیاتھا۔ للکارنے پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی اور فوجیوں کی جوابی فائرنگ کے ساتھ انکاؤنٹرشروع ہوگیا، تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ تمام تینوں عسکریت پسندوں کی نعشیں برآمدکرلی گئی ہیں۔ 4 اے کے 47 رائفلیں اور دیگر اسلحہ مقام انکاؤنٹر سے برآمدہوا ہے۔ فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے حال میں کہاتھا کہ لگ بھگ 300 عسکریت پسند پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں جو بھاری برف باری کے باعث دراندازی کا راستہ بند ہونے سے قبل ہندوستان میں داخل ہوناچاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں