بی جے پی امیدواروں کی فہرست کی آج یا کل اجرائی متوقع

 تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاستی بی جے پی توقع ہے کہ ایک یا دو دنوں میں پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی ۔ پارٹی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی نے بی جے پی کے ر یاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کی زیر قیادت الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی امیدواروں کی اسکریننگ کررہی ہے ۔ بمشکل دو دنوں کل یا پرسوں، پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی جائے گی ۔ ہمیں قوی امید ہے کہ پہلی فہرست 25تا30 ، امیدواروں کے ناموں پر مشتمل رہے گی ۔ امیدواروں کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے مگر اندرون ایک یا 2یوم پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے ہر ایک اسمبلی حلقہ سے بحیثیت مجموعی 4 تا5 افراد نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ بی جے پی نے تنہا اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی سربراہ امیت شاہ نے واضح کردیا کہ ان کی پارٹی ، تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کرے گی ۔ گوشہ محل کے سابق رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے علاوہ سی رامچندرا ریڈی کے نام ، اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ پارٹی کی اسکریننگ الیکشن کمیٹی14ارکان پر مشتمل ہے ۔جس میں بی جے پی کے قومی سکریٹری مرلیدھر راؤ، رکن حلقہ لوک سبھا سکندرآباد بنڈارودتاتریہ، صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن ، جی کشن ریڈی اور دیگر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں