داود ابراہیم کے آدمی کیخلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ

دائود ابراہیم کے منظم جرائم اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے نٹ ورک ڈی کمپنی کے ایک سرکردہ لیفٹننٹ کے خلاف فروری 2019 کے دوران برطانیہ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ امریکی حکام نے اس کی حوالگی کیلئے یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ پاکستانی چہری جابرموتی عرف جابر موتی والا کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ اسے 12 نومبر کو کیس مینجمنٹ سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کیا جاسکے۔ یہ سہ روزہ سماعت 25 تا27 فروری ہونے والی ہے۔ موتی والا کو آج جنوب مشرقی لندن کی وانڈس ورتھ جیل سے لائیو ویڈیولنک کے ذریعہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اسے امریکہ کو حوالگی کے مقدمہ کا سامنا ہے۔ اس پر کالے دھن کو جائز دولت میں بدل کر دینے اور معمول وصول کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ 51 سالہ موتی والا کو اس سے پہلے کی سماعتوں کے دوران ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا گیا تھا اور آج ضمانت کیلئے کوئی مزید درخواست داخل نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں