سعودی عرب کے محمد عسیری نے گولڈ میڈل جیت لیا

سعودی عرب کے کراٹے چمپئن محمد عسیری نے یوتھ اولمپک گیمس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے یہ کامیابی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام کردی۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں یوتھ اولمپک گیمس جاری ہیں۔ محمد عسیری نے یہ میڈل 61 کیلوگرام زم رہ میں حاصل کیا۔ سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے اولمپک گیمس میں 1972 سے حصہ لینا شروع کیاہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سعودی کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے چیرمین ترکی آل شیخ نے محمد عسیری کی اس شاندار کامیابی پر 10 لاکھ ریال انعام دینے کا اعلان کیاہے۔ گولڈ میڈل جیتنے کے اس موقع پر سعودی کھلاڑی محمد عسیری نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی میرے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہے اور میرے اندر کا احساس ناقابل بیان ہے جب اس انٹرنیشنل ایونٹ میں قومی ترانے کی دھن پر میرے ملک کا جھنڈا بلند ہوا۔ محمد عسیری نے کہاکہ میں اپنی یہ کامیابی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور والدین کے علاوہ دیگر اتھلیٹ ساتھیوں کے نام کرتا ہوں ۔

جواب چھوڑیں