لکھی سرائے میں عصمت ریزی سے بچنے لڑکی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر شدید زخمی

صدر پولیس اسٹیشن کے تحت علاقہ میں رات دیر گئے ایک صدمہ انگیز واقعہ میں ایک لڑکی چند شرابیوں کی جانب سے عصمت ریزی کی کوشش سے بچنے ایک عمارت سے چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے بتایا کہ بپن سنگھ نامی شخص کی عمارت میں جب شرپسندوں نے عصمت ریزی کی کوشش کی لڑکی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑکی پہلے ہائی وولٹیج کے تار پر گرنے کے بعد زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگئی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شرپسندوں نے عصمت ریزی سے قبل لڑکی کو شراب پینے پر بھی مجبور کیا تھا۔ زخمی لڑکی کو لکھی سرائے کے صدر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی لڑکی کی سہیلی سونم جو ایک کپڑے کی دکان میں بطور سیلس گرل کام کرتی ہے ، نے اسے وہاں بلایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ کے ایک کمرہ سے بیرونی شراب کی دو بوتلیں اور خالی گلاس برآمد کیے گئے۔ مذکورہ لڑکی ایک مقامی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ پولیس نے سونم اور دیگر دو نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے ۔ جرم کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس کے چودھری اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے شرما نے برسرموقع انکوائری کی ۔

جواب چھوڑیں