وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی بیکانیر میں شسترا پوجا

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وجئے دشمی کے موقع پر بارڈر سیکورٹی فورس کے سیکٹر ہیڈ کوارٹر پر شسترا پوجا انجام دی ۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس موقع پر امن اور بھائی چارگی کو عام کیا جائے ۔ کشمیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن برقرار رکھا جانا چاہیے ۔ حکومت نے کشمیر کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈس مختص کیا ہے۔ پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں سرگرم تمام عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آج صبح ٹوئٹر پر سنگھ نے دسہرہ اور درگا پوجا کی مبارکباد تمام شہریوں کو دی ۔ وزیر داخلہ نے تحریر کیا کہ وجئے دشمی اور درگا پوجا کے مقدس موقع پر ہر ایک کو مبارکباد ۔ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعینات کانسٹبل بھنور سنگھ کے خاندان سے بھی ملاقات کی ۔ سنگھ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے بیکانیر سیکٹر ہیڈ کوارٹر میں تعینات بی ایس ایف ملازمین کے ارکانِ خاندان سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسس کے ارکانِ خاندان سے بات چیت سے انہیں بہت خوشی ہوتی ہے ، کیوںکہ وہ قوم کی خدمت کرنے والے جوانوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں