پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دوسرے دن بھی کمی

 صارفین کو دسہرہ کی راحت سرکاری تیل کمپنیوں نے اندرون ملک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جمعہ کو مسلسل دوسرے دن گھٹائی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 24پیسے اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 10پیسے گھٹی۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے بموجب قومی دارالحکومت میں جمعرات کے دن پٹرول 82.62 بک رہا تھاجو جمعہ کو گھٹ کر 82.38 فی لیٹر ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول کی نئی قیمت 87.84‘ کولکتہ میں 84.21 ‘ اورچینائی میں 85.63 روپئے فی لیٹر ہے۔ مقامی ٹیکسیس کے لحاظ سے پٹرولیم کی قیمتیں مختلف مقامات پر مختلف ہوتی ہیں۔

جواب چھوڑیں