بی جے پی کی پہلی فہرست میں 38 امیدواروں کا اعلان

ریاستی بی جے پی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے آج رات پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی کے 38 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جن میں ڈاکٹر کے لکشمن حلقہ اسمبلی مشیر آباد‘ جی کشن ریڈی عنبر پیٹ‘ سی رامچندر ریڈی خیریت آباد‘ این وی ایس ایس پربھاکر اُپل ‘ ٹی راجہ سنگھ گوشہ محل‘ این رامچندر راؤ ایم ایل سی ملکاجگری‘ پی شیکھر راؤ ایل بی نگر‘ جی رام کرشنا ریڈی سابق ایم ایل اے پدا پلی‘ ایس وینکیٹشور راؤ سوریا پیٹ‘ پی موہن ریڈی میڑچل‘ ٹی آچاریہ کلواکرتی ‘ ڈاکٹر جی منوہر ریڈی حلقہ منوگوڑو نلگنڈہ ‘ کے سریدھر ریڈی حلقہ پالیر‘ بی سنجے کریم نگر‘ ایم رگھونند راؤ حلقہ دوباک ‘ بابو موہن پلی سابق ایم ایل اے اندول (ایس سی) ‘ شریمتی کے ستیہ وتی سابق ایم ایل اے حلقہ بھدرا چلم (ایس ٹی) ‘ پی شنکر عادل آباد ‘ ڈاکٹر پی رما دیوی مدھول ‘ کے آر پانڈو ریڈی نارائن پیٹ‘ ڈی کونڈیا مکھتل ‘ این سری وردھن ریڈی شاد نگر‘ پی وجئے چندرا ریڈی پرکال ‘ ڈاکٹر سی کیتی ریڈی بھوپال پلی‘ شری مادھوی راجو حلقہ بوتھ (ایس ٹی) ‘ شری کے یماں جی حلقہ بیلم پلی (ایس سی) ‘ کے وی رمنا ریڈی حلقہ کاماریڈی‘ کے آنند ریڈی حلقہ نظام آباد‘ سنتوش کمار چندہ حلقہ پناپاکا (ایس ٹی) ‘ پی وینو کمار ریڈی حلقہ آرمور‘ کے انجیا حلقہ دھرم پوری (ایس سی) ‘ گڈم ناگاراجو حلقہ مانا کنڈور (ایس سی) ‘ پٹیل روی شنکر تانڈور‘ ٹی امر سنگھ حلقہ کاروان‘ جی وینکٹادری ریڈی حلقہ گدوال ‘ ملیشور میڈی پور حلقہ اچم پیٹ (ایس سی) ‘ این رام لنگیشور راؤ حلقہ ستوپلی (ایس سی) اور ڈاکٹر جے وینکٹ کو حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں