زخمی سرفراز کی ایم آرآئی رپورٹ اطمینان بخش ۔ آرام کا مشورہ

ابوظہبی ٹسٹ میں چوتھے روزپاکستانی کپتان سرفراز احمد کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے متبادل وکٹ کیپر کپتان محمدرضوان کودبئی سے ابوظبہی بلایا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کو اس میچ میں پہلے کلائی پر اسٹارک کی گیند لگی تھی ،جبکہ تیسرے روز سیڈل کی گیند ہیملٹ پر لگی، جمعہ کی صبح انہیں سر میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایم آئی آر رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں 48 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سرفراز کی صحت تسلی بخش ہے۔

جواب چھوڑیں