سائنا نہوال اور سریکانت سیمی فائنل میں داخل

ہندوستان کی سابق عالمی نمبر ایک سائنا نہوال اور کڈمبی سریکانت ڈنمارک اوپن بیاڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ سائنا نہوال نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے عالمی نمبر 7 جاپان کی اوکوہارا کو 17-21, 21-16-21-12 سے شکست دیکر آخری 4 میں رسائی حاصل کرلی۔ 58 منٹ تک چلنے والے مقابلہ میں سائنا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کی خوب داد حاصل کی۔ سائنا نہوال کا سیمی فائنل میں عالمی نمبر 19 جارجیا کی تنجونگ سے مقابلہ ہوگا۔ اسی دوران سابق چمپئن کڈمبی سریکانت نے ہندوستان کے ہی سمیر ورما کو سنسنی خیز مقابلہ میں ہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ سریکانت کا اپنے ہم وطن سمیر ورما سے کانٹے کا مقابلہ ہوا لیکن سریکانت نے سمیر ورما کو 22-2,19-21,23-21 سے ہراکر آخری 4 میں جگہ بنالی۔ دفاعی چمپئن سریکانت آج عالمی نمبر 1 کنٹو موماٹو سے نبردآزما ہوںگے۔ سریکانت نے پری کوارٹر فائنل میں 2 بار کے اولمپک چمپئن چین کے لن ڈین کو تین گیموں کی سخت جدو جہد میں الٹ پھیر کا شکار بناکر داخلہ حاصل کیا تھا۔

جواب چھوڑیں