قوم پرستی بڑھی ہے:جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلامرکل نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں قوم پرستی کے پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ حکمران سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی نیون کرشن میں منعقد ہوئی ایک علاقائی میٹنگ کے دوران میرکل نے جمعہ کے دن مزید کہا کہ تعصب کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ یہی بعد ازاں شدت اختیار کرتے ہوئے قوم پرستی کی طرف راغب کرتا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ کہ مضبوط یورپ ہی دراصل مستحکم جرمنی کی ضمانت ہو سکتا ہے، اس لیے یورپی سطح پر اتحاد برقرار رکھنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں