منگل سے انٹریم ٹرمنل سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز متوقع

 راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ (شمس آباد ایر پورٹ) سے بیرونی ممالک کو پر واز کرنے والے مسافرین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں ، انٹریم انٹر نیشنل ڈپارچرس ٹرمنل ( آئی آئی ڈی ٹی ) سے روانہ ہوں گی جس کا اطلاق 23؍ اکتوبر کو10:30بجے سے ہوگا ۔ تمام مسافرین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایر پورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایر لائنوں کو چیک کرلیں ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ایسے مسافرین جنہوںنے ایر انڈیا کی انٹر نیشنل فلائٹسAl 127,AI 952, AI978 اورAI 988 ،AI 966 اورAI 051 میں اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں کے علاوہ اندرون ملک مقامات روانہ ہونے والے مسافرین کو بھی روانگی کے شیڈول کے وقت کے مطابق آئی آئی ڈی ٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے حج ٹرمنل سے متصل ، آئی آئی ڈی ٹی ٹرمنل ہے ۔ کسی بھی مسئلہ پر مسافرین ہیلپ لائن نمبر 040-66546370 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں