نو سالہ لڑکی کی لاش برآمد

 چھتیس گڑھ کے ضلع غازی بند سے متصل درہ پارا محلے میں ایک 9 سالہ لڑکی کے قتل کے بعد اس کی لاش زمین میں دفن کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔وجے دشمی کے تہوار کے دن لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے عصت دری کے بعد قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی موصول نہ ہونے کے سبب عصمت دری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے لاپتہ لڑکی کی لاش زمین سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی تھی۔ اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔بہرحال لڑکی کو قتل کرنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ ضلع ہیڈکوارٹر کے نزدیک پہلی بار اس طرح کا واقعہ سامنے آیا ہے۔لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے گھر والوں اسے تلاش کررہے تھے۔ نامعلوم قتل نے زمین میں لاش دفنانے کے بعد اس جگہ کو جھاڑیوں سے ڈھک دیا تھا۔

جواب چھوڑیں