کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی: ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزا

برطانیہ میں 15کمسن لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانے میں ملوث ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزاسنادی گئی۔ 20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کے دوران گیارہ سے سترہ برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا۔لیڈز کراؤن کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔گینگ کے سرغنہ امرسنگھ دھالی وال کو رواں برس عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ، جس کے بعد اسے کم سے کم 18برس جیل میں کاٹنا ہوں گے ۔ وہ جنسی زیادتی کے 22 واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔زیادتی کی شکار لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کی شکار ایک لڑکی نے خودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔

جواب چھوڑیں